LIVE

نکاح نامے پر لکھوالیا آریز دوسری شادی نہیں کرسکتے: حبابخاری

ویب ڈیسک
February 17, 2022
 

اداکار جوڑی کچھ دن قبل جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کی مہمان بنی تھی/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

اداکارہ حبا بخاری نے شوہر آریز احمد کی دوسری شادی سے  متعلق نکاح نامے پر شرط عائد کرانے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکار جوڑی کچھ دن قبل جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کی مہمان بنی تھی جس دوران انہوں نے ملکی سیاست سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران پروگرام ایک سوال کے جواب میں حبا نے بتایا کہ انہیں شوہر آریز احمد کی دوسری شادی پراعتراض ہے جس پر آریز کا کہنا تھا کہ حبا نے ان سے  نکاح نامے پر لکھوایا ہے کہ انہیں دوسری شادی کی اجازت نہیں۔

اداکارہ نے اعتراف کیا اور کہا کہ  لڑکیوں کو شوہر کی دوسری شادی سے متعلق نکاح نامے میں لکھوانا چاہیے کیوں کہ یہ ان کا حق ہے۔