LIVE

نصرت فتح علی خان کے مداح گلوگار چاہت فتح علی خان کے چرچے

ویب ڈیسک
February 18, 2022
 

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں اور چاہت کی کوئی حد نہیں، اس کی زندہ مثال سوشل میڈیا پر ان دنوں مقبول استاد نصرت فتح علی خان کے شیدائی چاہت فتح علی خان ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں نصرت فتح علی خان کے مداح گلوگار  چاہت فتح علی خان کے چرچے ہیں۔

اپنے نرالے انداز سے چاہت علی خان نے گلوکار طاہر  شاہ کی یاد تازہ کردی۔

ماضی میں طاہر شاہ کے گانے ’آئی ٹو آئی‘ نے بھی سوشل میڈیا پر یوں ہی دھوم مچائی تھی۔