LIVE

عامر خان کیرئیر کی اہم ترین فائٹ ہار گئے، چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ

ویب ڈیسک
February 20, 2022
 

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اپنے کیریئر کی اہم ترین فائٹ ہار گئے۔

حریف باکسر کیل بروک نے عامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا، ریفری کو 12 راؤنڈز پرمشتمل فائٹ چھٹے ہی راؤنڈ میں ختم کرنا پڑ گئی۔

کیل بروک اہم ترین فائٹ میں ابتدا سے ہی حاوی نظر آئے اور مکوں کی بارش کر کے عامرخان کو نڈھال کر دیا۔

30 ہزار افراد کی گنجائش پر مبنی مانچسٹر ارینا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد عامر خان کی فائٹ دیکھنے کے لیے موجود تھی۔