LIVE

اکثر لگتا ہے شادی اجے سے نہیں، ساس سے ہوئی ہے: کاجول

ویب ڈیسک
February 20, 2022
 

اداکارہ نے اپنی ساس کو شاندار کہا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی__فوٹو فائل

اداکارہ کاجول نے اپنی ساس وینا دیوگن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے ایک دلچسپ پیغام شیئر کیا ہے۔

کاجول نے انسٹاگرام پر اجے دیوگن کی والدہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ جب آپ کسی مرد کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں تو آپ کا رشتہ صرف اس ایک شخص کے ساتھ منسوب نہیں ہوتا بلکہ آپ کا تعلق اس کے پورے خاندان کے ساتھ جڑ جاتا ہے۔

کاجول نے اپنی ساس کے لیے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ یہ میری ساس ہیں، کیونکہ یہ ہمیشہ میرے لیے کھڑی رہتی ہیں اسی لیے اکثر مجھے لگتا ہے کہ میری شادی اجے سے نہیں بلکہ اپنی ساس سے ہوئی ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی ساس کو شاندار کہا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ اداکار اجے دیوگن کی والدہ وینا دیوگن بھارتی فلمساز  ہیں جو کہ 19 فروری 1948 کو پیدا ہوئیں اور گزشتہ روز اُن کی سالگرہ تھی۔