LIVE

پیکا آرڈیننس کے اجراکا مقصد حکومت کی نااہلی اور جرائم کو چھپانا ہے، بلاول

ویب ڈیسک
February 23, 2022
 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا)  میں ترامیم کے آرڈیننس کو مستردکردیا ۔

ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ آرڈیننس کو فی الفور واپس لیے جانےکا مطالبہ کیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کی روک تھام کے نام پر پریس کا منہ بند کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، آرڈیننس کے اجرا کا مقصد عمران خان کا اپنی حکومت کی نااہلی اور جرائم کو چھپانا ہے۔