LIVE

ویڈیو: یوکرین چھوڑنے والوں کے جذباتی مناظر

ویب ڈیسک
February 25, 2022
 

یوکرین پر روسی حملے کے بعد دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں  میں افراتفری کی صورتحال ہے اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں۔

روس  اور  یوکرین میں پہلے روز ہونے والی لڑائی میں 137 سے زائد ہلاکتیں  ہوچکی ہیں جب کہ روس نے یوکرین کا میزائل ڈیفنس سسٹم اور ائیر بیسز کا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا ہے اور روس نے مشہور چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق روسی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد  ایک  لاکھ یوکرینی شہری ملک چھوڑ چکے ہیں۔

یوکرین سے نقل مکانی کرنے والوں کی تصاویر

فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

فوٹو : سوشل میڈیا