LIVE

24 فیصد پاکستانی بہتر مستقبل کیلئے ملک چھوڑنے پر تیار: سروے

ویب ڈیسک
February 26, 2022
 

بہتر مستقبل کے لیے ترقی یافتہ ملک جانے کی خواہش ہر کسی کو ہوتی ہے لیکن حال ہی میں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق 76 فیصد پاکستانیوں نے کسی امیر ملک جانے کا موقع ملنے کے باوجود پاکستان نہ چھوڑنے کا کہا ہے۔

گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق بیرون ملک جانے کا نہ کہنے والوں میں ہر طبقے، عمر اور سیاسی نظریات کے افراد نظر آئے۔ 

سروے کے مطابق 76 فیصد پاکستانی موقع ملنے کے باوجود کسی امیر ملک جانے کے لیے رضا مند نظر نہیں آئے جب کہ 24 فیصد پاکستانیوں نے بہتر مستقبل کےلیے پاکستان چھوڑنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

سروے کے مطابق سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر دیکھا جائے تو پاکستان پیپلز پارٹی کے 79 فیصد ، پی ٹی آئی کے 75فیصد جب کہ (ن) لیگ کے 73فیصد ووٹرز نے ملک چھوڑنے کا موقع ملنے کے باوجودپاکستان سے باہر نہ جانے کا کہا۔