LIVE

صحافی اطہر متین قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا: کراچی پولیس چیف

طلحہ ہاشمی
February 26, 2022
 

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام بنی میمن نے نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی اشرف بروہی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو سندھ بلوچستان سرحد سے حراست میں لیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے بھی صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اشرف بروہی کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔