LIVE

ٹھٹھہ اور نوابشاہ میں بھی مویشی ’گانٹھ‘ کی بیماری سے متاثر ہونے لگے

ویب ڈیسک
March 05, 2022
 

ٹھٹھہ اور نوابشاہ میں بھی مویشی ’گانٹھ‘ کی بیماری سے متاثر  ہونے لگے، باڑہ مالکان کا کہنا ہے کہ بیماری سے مویشی ہلاک ہورہے ہیں، محکمہ لائیو اسٹاک نےکوئی اقدامات نہیں کیے، ویکسین نہ ملی تووائرس دیگرمویشیوں اورعلاقوں تک پھیل سکتاہے۔

ٹھٹھہ کے مویشیوں میں بھی مہلک لمپی اسکن ڈزیزبیماری پھیل رہی ہے اور جانوروں کی ہلاکت ہورہی ہے۔

باڑہ مالکان کا کہناہے کہ گائے اور بچھڑے اس بیماری سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، کئی مویشیوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔

باڑہ مالکان نے الزام لگایا ہے کہ بیماری پھیلنے کے باوجودمحکمہ لائیو اسٹاک نےکوئی اقدامات نہیں کیے،ویکسین نہ ملی تو وائرس دیگر مویشیوں اور علاقوں میں پھیل سکتاہے۔