LIVE

شادی کی خوشی میں دلہن کی فائرنگ، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
March 13, 2022
 

دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر اب تک ہزاروں صارفین محظوظ ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

شادی بیاہ کی تقریبات میں فائرنگ کا رواج عام سی بات ہے لیکن کیا آپ نے کبھی کسی دلہن کو عروسی لباس پہنے ہاتھ میں اسلحہ اٹھائے فائرنگ کرتے دیکھا ہے؟

اگر نہیں دیکھا تو اب دیکھ لیں کیونکہ  دلہنیں شادی کی خوشی میں فائر بھی کرنے لگی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک دلہن کی شادی کی رسموں کے بعد فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہے، ویڈیو میں عروسی جوڑا پہنی دلہن کو شادی ہال سے باہر بلاخوف فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن نے شادی کی خوشی میں مسکراتے ہوئے تین فائر کیے جس کے بعد پستول پراعتماد انداز میں ایک شخص کو تھمادی۔

دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے  دیکھ کر اب تک ہزاروں صارفین محظوظ ہو چکے ہیں۔