LIVE

’پچز سڑک کی مانند تھیں‘، سابق آسٹریلوی کپتان بھی بول پڑے

ویب ڈیسک
March 14, 2022
 

پاکستانی بولرز کے پاس تیز رفتار سے بولنگ کرانے کی صلاحیت ہے، پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے اپنے فاسٹ بولرز کو بیک نہیں کیا: مارک ٹیلر/ فائل فوٹو

آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک انتھونی ٹیلر نے بھی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میں ڈیڈ پچز بنانے پر تنقید کی ہے۔

مارک ٹیلر نے ایک بیان میں کہا کہ راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میں پچز سڑک کی مانند تھیں، پاکستانی بولرز کے پاس تیز رفتار سے بولنگ کرانے کی صلاحیت ہے، پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے اپنے فاسٹ بولرز کو بیک نہیں کیا۔

مارک ٹیلر نے مزید کہا کہ میں امید کررہا تھا کہ دورہ پاکستان پر اچھی پچز دیکھنے کو ملیں گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا لیکن موجودہ ٹیسٹ میچوں کی پچز بولنگ کو مدد کرتی نہیں دکھائی دے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ ٹیم پاکستان میں جیتنے کے لیے آئی ہے۔ْ

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچز کے لیے راولپنڈی اور کراچی کی بنائی گئی ڈیڈ پچز پر کئی تجزیہ کار تنقید کرچکے ہیں، اس کے علاوہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر اور پاکستانی سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اس پچ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔