LIVE

چائے کے شوقین افراد نے ماؤنٹ ایورسٹ پر چائے پارٹی کرکے ورلڈ ریکارڈ بنالیا

ویب ڈیسک
March 14, 2022
 

چائے کے شوقین امریکی مہم جونے دنیا کے بلند ترین مقام ماؤنٹ ایورسٹ پر دوستوں کی چائے پارٹی کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی مہم جو اینڈریو ہیوز  اور ان کی ٹیم نے 5 مئی 2021 کو سطح سمندر سے 21 ہزار 312 فٹ کی بلندی پر چائے کی دعوت کی تھی۔

 تاہم رواں ماہ اینڈریو ہیوز اور ان کی ٹیم کےاس کارنامے کو گنیز ورلڈ ریکارڈزکیجانب سے  دنیا کے بلند مقام پر چائے پارٹی کرنے کا ریکارڈ تسلیم کیا گیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے  اینڈریو ہیوز نے کہا کہ انہیں  چائے پارٹی کرنے کا خیال  سب سے پہلے کورنا وبا میں سفری پابندیوں لگنے کے بعد آیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ 'زندگی میں سب سے بڑی چیزیں اکثر وہ ہوتی ہیں جو مشترکہ ہوں جبکہ انہوں نے  امید ظاہر کی کہ ہمارا یہ کارنامہ دوسروں کو اپنے خوابوں کو تلاش کرنے کی ترغیب دے گا'۔

رپورٹس کے مطابق دنیا کی بلند ترین چوٹی پر چائے پارٹی کرنا بالکل آسان نہیں تھا،اینڈریو ہیوز  اور ان کی ٹیم کو شدید برفباری اور  اپنا سامان ماؤنٹ ایورسٹ تک لے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔