LIVE

کراچی سے 15 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
March 17, 2022
 

ملزم آصف کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم چوری کی موٹر سائیکل 8 سے 25 ہزار روپے میں فروخت کردیتا تھا: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: پولیس نے  15 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم آصف کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم چوری کی موٹر سائیکل 8 سے 25 ہزار روپے میں فروخت کردیتا تھا۔

پولیس کا کہناہےکہ موٹر سائیکل لفٹر  نے ویڈیو بیان میں 15 ہزار موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب منتقل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس کا باپ ٹارگٹ کلر تھا جو پولیس مقابلے میں مارا گیا جب کہ وہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان لے جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اب تک 12 گاڑیاں اور 10 سے 15 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کر چکا ہے، اس نے گاڑیاں گلشن حدید ،ماڈل کالونی اور بنگالی پاڑے سے چوری کیں، اس  سے قبل وہ  4 مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے۔