LIVE

شاہ رخ اور کاجول کے بچوں آریان اور نیسا نے مداحوں کے دل جیت لیے

ویب ڈیسک
March 18, 2022
 

جب بالی وڈ اسٹارز کے بچوں آریان خان اور نیسا دیوگن نے اپنے والدین کا اسٹائل اپنایا اور ویسے ہی ڈریسنگ کی تو دونوں کا یہ انداز بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا— فوٹو: فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی ہمیشہ پرستاروں میں مقبول رہی ہے۔ فلم بازی گر سے دل والے تک شاہ رخ اور کاجول نے پردے کے سامنے لاتعداد پرمسرت لمحات سے اپنے چاہنے والوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔

جب بالی وڈ اسٹارز کے بچوں آریان خان اور نیسا دیوگن نے اپنے والدین کا اسٹائل اپنایا اور ویسے ہی ڈریسنگ کی تو دونوں کا یہ انداز بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

گزشتہ روز اپنی والدہ گوری خان کے ہمراہ اپوروا مہتا کی 50ویں سالگرہ میں کنگ خان کی طرح آریان کی انٹری نے تہلکہ مچادیا، دیکھنے والوں کو آریان میں شاہ رخ کی جھلک نظر آئی۔

آریان خان کی شخصیت میں وجاہت انہیں اپنے والد شاہ رخ خان سے ورثے میں ملی ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ آریان نے اپنے والد شاہ رخ خان کی طرح سیاہ سوٹ پہنا ہوا تھا اور بالکل والد کی طرح شرٹ کے بٹن کھلے چھوڑ دیے تھے۔

آریان خان نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں ایک طرف شاہ رخ خان اور دوسری طرف آریان خان جو ہوبہو اپنے والد کی طرح لگ رہے ہیں۔

بالکل ویسے ہی اداکارہ کاجول نے بھی اس تقریب میں زبردست انٹری دی، اس موقع پر انہوں نے بھی سیاہ لباس پہنا ہوا تھا، جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

کچھ عرصہ قبل کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن نے بھی اپنی والدہ کا اسٹائل اپناتے ہوئے ویسا ہی لباس زب تن کیا جسے انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا۔