LIVE

’صحت مند اور زندہ ہوں‘، یاسمین راشد نے افواہوں کی تردید کردی

ویب ڈیسک
March 20, 2022
 

میں فکر مند ہونے اور دعاؤں میں یاد کرنے پر شکر گزار ہوں، ڈاکٹر یاسمین کی راشد کی ٹوئٹ— فوٹو: فائل

صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر آنیوالی افواہوں کی تردید کردی۔

سوشل میڈیا  پر ڈاکٹر یاسمین کے انتقال کی جھوٹی خبریں زیر گردش تھیں تاہم اس کی انہوں نے خود ٹوئٹ کرکے تردید کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ میں فکر مند ہونے اور دعاؤں میں یاد کرنے پر شکر گزار ہوں، میں بالکل صحت مند اور زندہ ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ اس کے علاوہ تمام خبریں فیک ہیں۔