LIVE

مادھوری کے نئے گھر کا کرایہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ویب ڈیسک
March 22, 2022
 

بالی وڈ حسینہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر شری رام نینے نے ممبئی میں واقع اپارٹمنٹ میں ایک نیا مکان کرائے پر لیا ہے —فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ حسینہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر شری رام نینے نے ممبئی میں واقع اپارٹمنٹ میں ایک نیا مکان  لیز  پر لیا ہے جس کا ماہانہ کرایہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے ورلی میں قائم اپارٹمنٹ کی 29 ویں منزل پر مادھوری کے نئے فلیٹ  سے شہر کا بہترین نظارہ نظر آتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری اور نینے اپنے اس گھر کا ماہانہ کرایہ ساڑھے 12 لاکھ بھارتی روپے (یعنی 29 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) ادا کریں گے۔

دوسری جانب اداکارہ کے نئے گھر کی ڈیزائنر نے انسٹاگرام پر گھر کی تصاویر بھی اپ لوٖڈ کیں جب اسے تبدیل نہیں کیا گیا تھا اور کہا کہ میرا مقصد تھا کہ مادھوری اور ان کے شوہر کو جلد از جلد ان کا گھر تیار کرکے دیا جائے اور میں اس میں کامیاب رہی۔

رپورٹس کے مطابق ڈیزائنر نے مادھوری کا گھر 45 دن میں مکمل کیا جس پر اداکارہ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تاہم اداکارہ اور ڈیزائنر کی جانب سے مکمل تیار شدہ نئے گھر کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کی گئیں جس کے لیے مداحوں کو انتظار کرنا پڑے گا۔