LIVE

فیس بک کی محبت 50 سالہ جاپانی خاتون کو پاکستان لے آئی، اسلام قبول کر کے شادی کرلی

ویب ڈیسک
March 26, 2022
 

رضوان کے گھر والوں نے بیٹے کی خوشیوں کا خیال رکھتے ہوئے حیاسا کو اپنالیا ہے__فوٹو: سوشل میڈیا

فیس بک پر دوستی اور  پھر پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار  50 سالہ جاپانی خاتون سرگودھا پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ حیاسا سائکا کی 32 سالہ رضوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو کہ سرگودھا کا رہائشی ہے، خاتون رضوان کی محبت میں گرفتار  ہوئیں اور  اپنی بیٹی کے ساتھ پاکستان آگئیں۔

حیاسا کا رضوان سے فیس بک پر 3 سال تعلق رہا تاہم سرگودھا پہنچنے کے بعد حیاسا نے اسلام قبول کیا جس کے بعد دونوں نے نکاح کر لیا۔

کہا جا رہا ہے کہ جاپانی خاتون کی یہ چوتھی شادی ہے اور  وہ ایک بچی کی ماں ہیں اور جاپانی خاتون کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی نے بھی اسلام قبول کر لیا ہے۔

دوسری جانب رضوان کے گھر والوں نے بیٹے کی خوشیوں کا خیال رکھتے ہوئے حیاسا کو اپنالیا ہے۔ دونوں کی شادی کی تقریب میں دلہا کے ساتھیوں اور قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔