LIVE

بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر، ہندو انتہاپسند نے مسجد کی چھت پر چڑھ کر ہندوتوا کا پرچم لہرا دیا

ویب ڈیسک
April 06, 2022
 

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بھارتی ریاست راجستھان میں 4 اپریل کو ہندو بلوائیوں کی بڑی تعداد نے ضلع کرولی میں مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور گھروں کو نذر آتش کر دیا۔

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ضلع کرولی میں کیے گئے حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو میں ہندو انتہا پسندوں کو مسجد کی بے حرمتی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہا پسند ہندو مسجد کی چھت پر چڑھا ہوا ہے اور اس نے ہاتھ میں ہندوتوا کا جھنڈا بھی پکڑ رکھا ہے اور وہ جھنڈا لہرانے کے ساتھ نعرے بھی لگا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کافی بڑی تعداد میں ہندو انتہا پسند بلوائی نیچے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہیں اور لاؤڈ اسپیکر پر تیز آواز  میں ہندو بھجن بجائے جا رہے ہیں۔