LIVE

نفتالی کی اہم پارٹی رکن کا علیحدگی کا اعلان، اسرائیلی وزیراعظم اکثریت کھو بیٹھے

ویب ڈیسک
April 07, 2022
 

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی پارٹی کی اہم رکن نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا جس کے بعد نفتالی بینیٹ اکثریت کھو بیٹھے۔

ماہرین کے مطابق اگر اتحاد کا ایک اور رکن حکومتی پینچ چھوڑ گیا تو اسرائیل میں عدم اعتماد کی نوبت آ سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورت حال کے بعد اسرائیل میں چار سال کے دوران پانچویں پارلیمانی انتخابات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔