LIVE

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب، ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک
April 08, 2022
 

 قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا کچھ دیر میں جاری کر دیا جائے گا: ذرائع۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا۔

سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کی کاپی  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10بجے طلب  کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں قومی اسمبلی اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے 3 اپریل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو پرانی حالت میں بحال کرنے اور تحریک عدم اعتماد کے لیے دوبارہ اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل صبح ساڑھے 10 بجے تک بلایا جائے۔