LIVE

عالیہ اور رنبیر نے شادی کے بعد ہنی مون کیلئے کس ملک کا انتخاب کرلیا؟

ویب ڈیسک
April 09, 2022
 

بھارتی میڈیا پر خبریں سرگرم ہیں کہ دونوں اداکار اپریل کی 16 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے—فوٹو: فائل

بالی وڈ کی مایہ ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبریں گردش میں ہیں  جبکہ  شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہر ست بھی سامنے آگئی ہے۔

 بھارتی میڈیا پر خبریں سرگرم ہیں کہ دونوں اداکار اپریل کی 16 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، دونوں کی شادی کی تقریبات 13 سے 17 اپریل کے درمیان منعقد ہوں گی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تقریب نجی ہوگی اور اس میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

تاہم بھارتی میڈیا اب رنبیر اور عالیہ کے شادی کے بعد ہنی مون کے مقام کے حوالے سے دعویٰ کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر اور عالیہ بھٹ شادی کے بعد ہنی مون کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رنبیر اور عالیہ نے جنوبی افریقا میں چھٹیاں گزارتے ہوئے سال 2022 کو خوش آمدید کہا تھا۔ جس کی تصاویر عالیہ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی اپ لوڈکی تھیں۔

دوسری جانب یہ رپورٹس بھی سامنے آرہی ہیں کہ عالیہ اپنی شادی کے بعد جلد ہی کرن جوہر کی راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کے لیے رنویر سنگھ کے ساتھ ایک گانا شوٹ کرنے کے لیے  سوئٹزرلینڈ جائیں گی اور امید کی جارہی ہے کہ رنبیر کپور وہاں اداکارہ کے ہمراہ ہوں گے۔