LIVE

ایشیاء کپ سری لنکا سے کسی اور ملک منتقل کیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک
April 09, 2022
 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں ایشیاء کپ کی منتقلی کے حوالے سے بحث کی جائے گی/ فائل فوٹو

ایشیاء کپ 2022 سری لنکا سے کسی اور ملک منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہےکہ سری لنکا میں موجودہ سیاسی کشیدگی عروج پر ہے جس کی وجہ سے ایشیاء کپ  کو کسی اور ملک منتقل  کیے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں ایشیاء کپ کی  منتقلی کے حوالے سے بحث کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ عرصے میں دو بار ایشیاء کپ 2022 ملتوی ہوچکا ہے۔