LIVE

مفت کھانا کھانے کیلئے لڑکی نے منفرد طریقہ آزمایا، جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ویب ڈیسک
April 10, 2022
 

میکال بروک نامی خاتون نے ٹک ٹاک ویڈیو میں اس منفرد طریقے  کا انکشاف کیا—فوٹو: اسکرین گریب

لذیز کھانے ہر کسی کو پسند ہوتے ہیں لیکن اکثر ان کی مہنگی قیمت کی وجہ سے ہم نہیں کھاتے لیکن  انہیں مفت  میں کھانے کیلئے ایک خاتون نے ایسا منفرد طریقہ آزمایا جسے سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لگاتار 16 دن ڈیٹ پر اس لیے گئی تاکہ ڈیٹ پر آئے مرد اس کے کھانے کے پیسے دیں اور وہ یہ سب مفت میں کھا کر نکل جائے۔

اطلاعات کے مطابق میکال بروک نامی خاتون نے ٹک ٹاک ویڈیو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ صرف  مفت کھانے کے لیے مردوں کے ساتھ ڈیٹ پر جاتی تھی کیونکہ اس کے پاس کھانے کے پیسے ختم ہو گئے تھے۔

میکال نے بتایا کہ کالج میں جب میرے پاس کھانے کے پیسے ختم ہو گئے تو میں ایک ڈیٹنگ ایپ پر گئی اور  پھر اس کی مدد سے لگاتار 16 دنوں تک مردوں کے ساتھ ڈیٹ پر گئی'۔

دوسری جانب ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ صارفین نے میکال کی ذہانت کی تعریف کی تو کچھ نے مردوں کو استعمال کرنے پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔