LIVE

رمضان میں مفت روٹیاں کہاں مل رہی ہیں؟

منظورالدین
April 11, 2022
 

مفت روٹیاں دینے کا یہ سلسلہ پورا مہینہ جاری رہے گا اس اسکیم سے روزہ داروں کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے /فوٹوفائل

 خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں ماہ رمضان میں جہاں ایک طرف سستی روٹی 5 روپے میں دی جاری ہے تو دوسری طرف فلاحی تنظیم  کی جانب سے مفت روٹیاں دی جا رہی ہیں۔

  فلاحی تنظیم کی جانب سے بنوں میں مفت روٹیاں دینے کا یہ سلسلہ پورا مہینہ جاری رہےگا جس سے  روزہ داروں کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے۔

 فلاحی ادارہ روزانہ کی بنیاد پر 400 خاندانوں کے لیے روٹیوں کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے، چھوٹے خاندان کو  10روٹیاں اور  بڑے خاندان کے لیے 30روٹیاں دی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب رش سے بچنے کے لیے فلاحی تنظیم کی جانب سےغریب اور نادار خاندانوں کے لیے کارڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔