LIVE

وزیراعظم نے5 روز میں اسلام آباد میٹرو بس ائیرپورٹ تک چلانےکا حکم دیدیا

ویب ڈیسک
April 12, 2022
 

فوٹو: فائل

 وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ روز میں اسلام آباد میٹرو بس ائیرپورٹ تک چلانےکا اعلان حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ، سی ڈی اے اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

 وزیراعظم نے حکم دیا ہےکہ 5 روز میں اسلام آباد میٹرو بس  پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک چلانے کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔

خیال رہے کہ میٹرو بس پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا منصوبہ چار سال سے زیر التواء ہے۔