LIVE

امریکی صدر بائیڈن کی نظر نہ آنے والے شخص سے ہاتھ ملانے کی کوشش، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
April 15, 2022
 

امریکی صدر جوبائیڈن کی دکھائی نہ دینے والے شخص سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائرل  ویڈیو جوبائیڈن کے شمالی کیرولینا میں یونیورسٹی کے دورے کے دوران کی ہے جہاں تقریر ختم کرنے کے بعد جوبائیڈن نے ہاتھ اس انداز میں آگے بڑھایا کہ گویا کسی سے ہاتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہوں۔

بعد ازاں ہاتھ کچھ دیر ایسے ہی رکھ کر پیچھے کھینچ لیا اور پیچھے کی طرف مڑگئے۔