LIVE

پاکستان میں خوراک اور توانائی کی بڑھتی قیمتیں بے امنی کو ہوا دے رہی ہیں: برطانوی جریدہ

ویب ڈیسک
April 16, 2022
 

سری لنکا کا دیوالیہ ہونا بہت سے غریب ملکوں کے دیوالیہ ہونے کی طرف پہلا قدم ہو سکتا ہے: دی اکانومسٹ. فوٹو: فائل

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے مطابق پاکستان اور تیونس میں خوراک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بے امنی کو ہوا دے رہی ہیں۔

دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کا دیوالیہ ہونا بہت سے غریب ملکوں کے دیوالیہ ہونے کی طرف پہلا قدم ہو سکتا ہے۔

برطانوی جریدے نے لکھا کہ بھارت اور یورپ کو بھی توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے جبکہ امریکا کو بھی کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔