LIVE

رنبیر اور عالیہ کو شادی پر کونسے اداکار نے کیا تحفہ دیا؟

ویب ڈیسک
April 18, 2022
 

رنبیر کی دونوں سابقہ گرل فرینڈز دیپیکا اور کترینہ کیف نے شادی پر کیا تحائف دیے؟/فائل فوٹو

گزشتہ ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو بالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکاروں کی جانب سے قیمتی تحائف دیےگئے جس کی تفصیلات بھارتی میڈیا نے جاری کی ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں عالیہ اور رنبیر کی شادی پر کس نے کیا تحفہ بھجوایا؟

کترینہ کیف:

فوٹو فائل

ماضی میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے معاشقے کی خبریں خوب منظر عام پر آئیں اور یہ بھی کہا جاتا رہا کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ گہرے تعلقات میں ہیں لیکن دونوں کا تھوڑے ہی عرصے میں بریک اپ ہوگیا۔

کترینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو 'پلاٹینم بریسلٹ'تحفے میں دیا ہے جس کی قیمت 'ساڑھے 14 لاکھ' بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

دیپیکا پڈوکون:

فوٹو فائل

دیپیکا پڈوکون نے عالیہ اور رنبیر کو 'رِسٹ واچز' بھجوائیں جن کی قیمت '15 لاکھ' بھارتی روپے ہے۔

پریانکا چوپڑا:

فوٹو فائل

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عالیہ کو 'ہیروں کے ہار' کا تحفہ دیا ہے جس کی مالیت '9 لاکھ' بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔

سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون:

فوٹو فائل

عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم 'اسٹوڈینٹ آف دی ایئر' میں ڈیبیو کرنے والے سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون نے بھی اداکارہ کو تحائف بھیجے۔

سدھارتھ نے '3 لاکھ' روپے کا 'لگژری ہینڈ بیگ' جب کہ ورون نے معروف برانڈ 'گوشی' کے 'سینڈلز 'بھیجے جن کی قیمت '4 لاکھ' روپے ہے۔