LIVE

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، سعودیہ اور عراق کی مذمت

ویب ڈیسک
April 18, 2022
 

قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ سوئیڈن کے شہر لنکوپنگ میں اسلام مخالف ریلی کے دوران پیش آیا/ فوٹو اے ایف پی

جنوبی سوئیڈن میں اسلام مخالف ریلی کی قیادت کرنے والے ڈینس سوئیڈش شہری راسموس پالوڈان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی جس پر سعودی عرب اور عراق نے شدید احتجاج  کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ سوئیڈن کے شہر لنکوپنگ میں اسلام مخالف ریلی کے دوران پیش آیا۔

واقعے پر عراق کی وزارت خارجہ نے سوئیڈش سفارتخانے کے ناظم الامور کو بلاکر شدید احتجاج ریکارڈ کیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے  کہ یہ معاملات سوئیڈن کے تمام مسلمانوں سے تعلقات کو مزید خراب کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے بھی سوئیڈن میں بعض انتہا پسندوں کی طرف سے قرآن پاک کی  بے حرمتی اور مسلمانوں  کے خلاف خلاف اشتعال انگیزی کی مذمت کی ہے۔