LIVE

خاتون کی ٹوکری ڈال کر عمران اشرف سے آٹوگراف لینے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
April 19, 2022
 

خواتین کو ٹوکری ڈال کر سبزی خریدتے یا کوئی سامان لیتے تو بارہا دیکھا گیا ہے لیکن  ایک خاتون نے ٹوکری کے ذریعے اپنی خواہش پوری کی۔

انسٹاگرام پر اداکار عمران اشرف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ایک عمارت کے نیچے کھڑے خاتون کی جانب سے گرائی ٹوکری کو پکڑتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں عمران اشرف کو ٹوکری پکڑ کر خاتون سے ان کا نام اسپیلنگ کے ساتھ پوچھتے اورآٹوگراف دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کی جانب سے ٹوکری گرانے کے لیے رسی کی جگہ 3 دوپٹوں کا استعمال کیاگیا۔

ویڈیو سے بظاہر معلوم ہورہا ہے کہ عمران اشرف کسی ڈرامے شوٹ کیلئے عمارت کے نیچے موجود تھے جب خاتون نے ان سے آٹوگراف کا کہا۔