LIVE

نوازاور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کو غلط طور پر روکا ہوا تھا: وزیر داخلہ

ایاز اکبر یوسف زئی
April 22, 2022
 

پاسپورٹ ہر پاکستانی کا حق ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا، رانا ثنا اللہ— فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتقام میں اندھے ہوگئی تھی اور انہوں نے نوازشریف اوراسحاق ڈار کے پاسپورٹ  غلط طور پر روکا ہوا تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا  ثنااللہ کا کہنا تھاکہ پاسپورٹ نوازشریف اور اسحاق ڈار کا حق ہے، ان کے پاسپورٹ پی ٹی آئی حکومت نے غلط طور پر روکا ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ اپنے انتقام میں اندھے ہوگئے تھے، پاسپورٹ ہر پاکستانی کا حق ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔