LIVE

دورہ سعودی عرب پر وزیراعظم کے ہمراہ فضل الرحمان اور مریم نواز بھی ہوں گی

وقار ستی
April 24, 2022
 

فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف  27 اپریل کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اس موقع پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان اور مریم نواز عمرہ ادائیگی بھی کریں گی۔

خیال رہےکہ  وزیراعظم شہبازشریف 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم دورے کے دوران عمرہ ادا کریں گے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔

واضح  رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔