LIVE

وزیرداخلہ کا نام ای سی ایل پر موجود، فوادحسن فواد اور احد چیمہ کے خارج

اعزاز سید
April 24, 2022
 

نوازشریف کے سابق سیکرٹری فوادحسن فواد اور احد چیمہ کے نام بھی ای سی ایل سے خارج کردیے گئے، سرکاری ذرائع— فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا نام تاحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہیں نکالا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نئی حکومتی پالیسی کے تحت وزیرداخلہ راناثنااللہ کانام بدستورای سی ایل پر ہے۔ 

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز اور اس کے اہل خانہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نوازشریف کے سابق سیکرٹری فوادحسن فواد اور احد چیمہ کے نام بھی ای سی ایل سے خارج کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں۔