LIVE

شعیب اختر کی سچن کو سالگرہ کی مبارکباد پر شان کیوں خفا ہوگئے؟

ویب ڈیسک
April 25, 2022
 

 شان شاہد کی اس تنقید پر تاحال شعیب اختر کا کوئی ردّعمل سامنے نہیں آیا__فوٹو فائل

عمران خان کے حمایتی اداکار شان شاہد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔

شعیب اختر نے گزشتہ روز سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو  ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں سچن ٹنڈولکر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ کا دن بہت اچھا گزرے گا۔

اس ٹوئٹ پر شان شاہد نے ردعمل دیا اور شکوہ کیا کہ  واہ بھائی! ان کی سالگرہ تو آپ کو یاد ہے لیکن گزشتہ برس 5 اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ، آپ کو یاد نہیں رہی۔

اداکار نے کہا کہ عمران خان کی سالگرہ پر، آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے لیے کوئی پیغام سامنے نہیں آیا تھا۔

تاہم شان شاہد کی اس تنقید پر تاحال شعیب اختر کا کوئی ردّعمل سامنے نہیں آیا۔

شان شاہد کی ٹوئٹ پر معروف کامیڈین و میزبان مصطفیٰ چوہدری نے جواب دیا اور لکھا کہ 'بھائی،کیا یہ آئی سی سی کی کتاب میں لکھا ہے کہ خان صاحب کی سالگرہ پر مبارکباد دینا لازمی ہے؟'

جواب میں اداکار نے کہا 'بھائی سچن کو دے رہے تھے، تو سوچا شاید خان صاحب بھی یاد ہوں، آپ بولر تو نہیں لیکن فیلڈنگ اچھی کررہے ہیں'۔