LIVE

20 ارکان قومی اسمبلی کے خلاف ڈیکلیریشن پر سماعت 28 اپریل کو ہوگی، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک
April 26, 2022
 

26 ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈیکلیریشن 20 اپریل کو بھجوائے، ان تمام ایم پی ایز کو 6 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، اعلامیہ— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبداری کے ساتھ آئینی اور قانونی ذمہ داریاں انجام دے رہاہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک کے بہترین مفاد میں اور  بغیر کسی دباؤ  یا ترغیب آئندہ بھی ایسا کرتا رہے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 20 ارکان قومی اسمبلی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈیکلیریشن 14 اپریل کو بھجوائے، ان ڈیکلیریشن پر الیکشن کمیشن میں سماعت 28 اپریل کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  26 ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈیکلیریشن 20 اپریل کو بھجوائے، ان تمام ایم پی ایز کو 6 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ڈیکلیریشن ملنے کے 30 دن کے اندر ان پر فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔