LIVE

ویڈیو: مٹھائی کھانے میں تاخیر، دلہا اور دلہن نے اسٹیج پر ہی ایک دوسرے پر تھپڑ برسادیے

ویب ڈیسک
April 27, 2022
 

شادی میں عموماً دلہن اور دولہا ایک دوسرے کو  بڑے پیار اور سلیقے  سےمٹھائی کھلاتے ہیں البتہ دوستوں اور رشتے داروں کی طرف سے اس عمل میں تھوڑی شرارت کی جاتی ہے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسی شادی کے بارے میں بتارہے ہیں جس میں مٹھائی کھلانے کے دوران دلہن اور دلہے کے درمیان تھپڑوں کی بارش شروع ہوگئی۔

بھارت کے مقبول کامیڈین سنیل گروور نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلہن اور دلہا تیار ہوئے اسٹیج پر کھڑے ہیں۔

بعد ازاں دلہن  دلہے کو مٹھائی کھلانے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھاتی ہے  لیکن  دلہا پاس میں موجودکیمرا مین کو کہتا ہے کہ تصویر اچھی آنی چاہیے۔

اس دوران مٹھائی کھانے میں تاخیر کی وجہ سے  دلہن کو شدید غصہ آجاتا ہے اور وہ مٹھائی دلہے کے منہ پر مل دیتی ہے ، جس کے بعد دلہا ایک تھپڑ  دلہن کو رسید کرتا ہے ۔

ایک تھپڑ کھانے کے بعد دلہن  بھی جوابی وار کرتے ہوئے شوہر کو تھپڑ  مار دیتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں  ایک دوسرے پر تھپڑوں کی برسات کردیتے ہیں۔

سنیل گروور نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'غصہ نہ کیا کرو، ابھی تو زندگی شروع ہوئی ہے'۔