LIVE

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں گرمی کے اثرات سے متعلق نئی وارننگ جاری کردی

ویب ڈیسک
April 29, 2022
 

کے پی اورگلگت بلتستان کے علاقوں میں طوفان اور سیلاب کے امکانات ہیں، درجہ حرارت میں اضافےسے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، اعلامیہ— فوٹو: فائل

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ملک میں گرمی کے اثرات سے متعلق نئی وارننگ جاری کردی۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق کے پی اورگلگت بلتستان کے علاقوں میں طوفان اور سیلاب کے امکانات ہیں۔ درجہ حرارت میں اضافےسے گلیشیئرز  تیزی سے  پگھل رہے ہیں۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان اور کے پی میں کُل 3044 برفانی جھیلیں بن چکی ہیں، 33 برفانی جھیلیں گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈنگ کاسبب بن سکتی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے فصلوں میں آگ لگنے کی خبریں بھی آئی ہیں۔