LIVE

رواں برس پاکستان میں پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا

ویب ڈیسک
April 29, 2022
 

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی 2 سالہ بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے— فوٹو: فائل

رواں برس پاکستان میں پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا۔

 ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی 2 سالہ بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ  پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں، جہاں پولیو وائرس ہے وہاں مربوط اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔