LIVE

وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نہیں ملا: محکمہ سروسز پنجاب

اعظم ملک
April 30, 2022
 

 پنجاب کابینہ کی بحالی کا بھی نوٹیفکیشن موجود نہیں ہے: محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن  کا کہناہے کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹیفکیشن واپس  لینے کا کوئی حکم نہیں ملا۔

محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے حکام کا کہنا ہےکہ محکمہ عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کرچکا ہے تاہم اب وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا کوئی حکم نہیں ملا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پنجاب کابینہ کی  بحالی کا بھی  نوٹیفکیشن موجود نہیں  ہے، گورنر کے حکم پر عملدرآمد کا کوئی  حکم موصول ہوا تو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا تاہم اب تک ایسا کوئی حکم  نہیں ملا جس بنا پر کابینہ کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔