LIVE

مسجد نبویﷺ واقعے پر انیل مسرت کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
April 30, 2022
 

انیل مسرت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کی رسوائی سے محفوظ رکھے— فوٹو: فائل

لندن: پاکستانی نژاد پاکستانی صنعت کارانیل مسرت نے بھی مسجد نبویﷺ پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسجد نبویﷺ میں میری تمام توجہ عبادت پر تھی، احتجاج کو منظم کیا اور نہ اس حوالے سے کسی کو اکسایا۔

انیل مسرت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کی رسوائی سے محفوظ رکھے۔