LIVE

ایم کیو ایم نےگورنر سندھ کیلئے پانچ نام وزیراعظم کو بھیج دیے

طارق معین صدیقی
May 02, 2022
 

فوٹو: فائل

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان  نےگورنر سندھ کے لیے پانچ نام تجویز کردیے ہیں۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق پانچ نام وزیراعظم کو بھیج دیےگئے ہیں۔ 

جن افرادکے نام بھیجےگئے ہیں ان میں نسرین جلیل، عامرخان، عامر چشتی، وسیم اختر اورکشور زہرہ  شامل ہیں۔

 ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی جانب سےکوئی اعتراض آیا تو غورکیا جائے گا۔