LIVE

آزادی اظہار پر پابندیاں پاکستان کی ترقی کی صلاحیت کو کمزور کرتی ہیں: امریکا

ویب ڈیسک
May 04, 2022
 

 آزادی اظہار رائے پرپابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں: امریکی وزیر خارجہ کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر بیان/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پرپابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔

آزادی صحافت کے عالمی دن پر امریکی وزیر  خارجہ  انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آؤٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پرپابندیوں سےآگاہ ہیں، ان اقدامات سےآزادی اظہار رائے کو کمزورکیاجاتا ہے اور اس سے پرامن احتجاج کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کا تشخص اور ترقی کی صلاحیت کمزورہوتی ہے، ہم براہ راست اور روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والے روابط میں یہ معاملہ اٹھاتے ہیں۔