LIVE

بابر اعظم عمرے سے واپسی پر والدین کیلئے کیا تحفہ لائے؟

ویب ڈیسک
May 06, 2022
 

قومی کپتان کی عمرے سے گھر واپسی پرتپاک استقبال اور والدین کو تحائف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جہاں انہیں خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں بھی حصہ لیتے دیکھا گیا۔

بابراعظم عمرہ کرکے رواں ہفتے ہی گھر پہنچے، قومی کپتان کی گھر واپسی پرتپاک استقبال اور والدین کو تحائف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہورہی ہے۔

اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی وائرل ویڈیو میں انہیں عمرے سے واپسی پر گھر آتے دیکھا جاسکتا ہے،،اس موقع پر بابر اعظم کے والدین اور بھائی کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

بعد ازاں ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان کو والد کو غلاف کعبہ جیسا خاص تحفہ دیتے دیکھا جاسکتا ہے جسے اعظم صدیقی نے آنکھوں سے لگالیا جب کہ بابراعظم نے والدہ کو کنگن دیے۔

اسکرین گریب