LIVE

الیکشن کمیشن 25 ارکان کو ڈس کوالیفائی کرے تو پنجاب حکومت ختم ہوجائے گی، فواد

ویب ڈیسک
May 06, 2022
 

20 سے 29 مئی کے درمیان کی تاریخ میں لانگ مارچ کا اعلان ہوگا، اسلام آباد کی طرف جو ریلا بڑھے گا وہ کسی نے نہیں دیکھا ہوگا، سابق وزیر— فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت کچے دھاگے سے بندھی ہے ، الیکشن کمیشن 25  ارکان کو ڈس کوالیفائی کرے تو حکومت ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگریہ 25 اراکین گھرچلے جاتے ہیں تو کسی کے پاس 186 اراکین نہیں رہیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 90 دنوں میں انتخابات نہیں کرواسکتا تو چیف الیکشن کمشنراستعفیٰ دیدیں۔

انہوں نے کہا کہ  20 سے 29 مئی کے درمیان کی تاریخ میں لانگ مارچ کا اعلان ہوگا، اسلام آباد کی طرف جو ریلا بڑھے گا وہ کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔