LIVE

سری لنکا میں لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

ویب ڈیسک
May 10, 2022
 

سری لنکا میں عوام ملک میں جاری معاشی بحران کےخلاف سراپا احتجاج ہیں اور عوامی دباؤ پر گزشتہ روز سری لنکن وزیراعظم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا— فوٹو: فائل

سری لنکا میں لوٹ مار کرنے والوں اور  عوامی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

سری لنکن وزارت دفاع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو عوامی املاک لوٹنے والوں کو گولی مارنے کے احکامات  دے دیے، جان کو نقصان پہنچانے والوں کو بھی دیکھتے ہی گولی مار دی جائے۔

خیال رہے کہ سری لنکامیں گزشتہ روز ہجوم نے مستعفی وزیراعظم سمیت حکمران جماعت کے سیاستدانوں کے گھروں کو آگ لگادی تھی۔

سری لنکا میں عوام ملک میں جاری معاشی بحران کےخلاف سراپا احتجاج ہیں اور عوامی دباؤ پر گزشتہ روز سری لنکن وزیراعظم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔