LIVE

وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی آفیسر سمیت 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

ویب ڈیسک
May 11, 2022
 

عمران احمد ملک کو وزیراعلیٰ کا چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی آفیسر سمیت 7 پولیس افسران کے تقرر  و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق عارف شہباز خان وزیر کو ڈی پی او اٹک جبکہ وہاں سے شعیب محمود کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کامران ممتاز کو ڈی پی او جہلم جبکہ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تقرری کے منتظر عطاءالرحمان کو ڈی پی او گجرات اور عمران احمد ملک کو وزیراعلیٰ کا چیف سکیورٹی آفیسر لگایا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق فرقان بلال کو ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔