LIVE

سیدہ نہیں ہوں، عامر لیاقت کے کہنے پر نام میں سیدہ لگایا: دانیہ

ویب ڈیسک
May 12, 2022
 

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کیے جانے کے بعد شوہر  پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 اب دانیہ نے ایک اور انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیدہ نہیں بلکہ ملِک ذات سے تعلق رکھتی ہیں۔

انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دانیہ شاہ نے بتایاکہ ’  آج میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں سیدہ نہیں ہوں بلکہ ملک ہوں۔

 سیدہ لکھنے کے حوالے سے دانیہ نے کہا کہ’ مجھے عامر لیاقت نے کہا تھا کہ میں اپنے نام کے آگے سیدہ لکھوں، میں نے انہیں بہت روکنے کی کوشش کی ، سمجھانا چاہا کہ یہ غلط بات ہے کل کو بہت مسئلے ہوں گے لیکن انہوں نے کہا کہ یہ میرا مسئلہ ہے‘ ۔

دانیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ میرے نکاح نامے پر بھی سیدہ کے بجائے ملک ہی لکھا ہے‘۔

یاد رہے کہ  دانیہ ملک  نے  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹادیا ہے۔