LIVE

نئی حکومت آنے کے بعد پاکستانیوں نے پاکستان بھیجی جانے والی فارن کرنسی کی مقدار اور بڑھا دی

ویب ڈیسک
May 13, 2022
 

رواں مالی سال 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.6 فیصد سے 26.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے: اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

نئی حکومت آنے کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں نے پاکستان بھیجی جانے والی فارن کرنسی کی مقدار اور بڑھا دی، تاریخ میں پہلی بار اپریل کے مہینے میں ترسیلاتِ زر تین ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئیں۔ 

پاکستان کا ماہانہ غیر ملکی زرمبادلہ تاریخ میں پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  مالی سال 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.6 فیصد سے 26.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ 6 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 38 کروڑ ڈالر رہے۔