LIVE

سہیل خان نے شادی کے 24 سال بعد علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ویب ڈیسک
May 13, 2022
 

جوڑے کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی تھیں اور انہوں نے گزشتہ روز علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا/ فائل فوٹو

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے شادی کے 24 سال بعد اہلیہ سیما خان سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی تھیں اور انہوں نے گزشتہ روز علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

جوڑے کو علیحدگی کے لیے عدالت میں دیکھا گیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 

سیما سہیل ‘The Fabulous Lives of Bollywood Wives کا بھی حصہ رہ چکی ہیں جس میں دونوں کو علیحدہ رہتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

سیما خان اس سے قبل اعتراف کرچکی ہیں کہ ان کی شادی ایک غیر معمولی شادی ہے اور شو میں جو کچھ دکھایا جارہا ہے وہ قطعی طور تک سچ ہے۔

یاد رہے کہ سہیل خان اور سیما 1998 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے دو  بچے بھی ہیں۔