LIVE

لاہور میں شادی سے انکار پر 23 سالہ ماڈل قتل

ویب ڈیسک
May 14, 2022
 

23 سالہ سمیعہ شادی شدہ اور تین سالہ بچی کی ماں تھی اور شوہر سے علیحدگی کے بعد ملزم کے ساتھ مل کر ماڈلنگ کرتی تھی: پولیس۔ فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شادی سے انکار  پر نوجوان نے 23 سالہ ماڈل گرل کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق کمالیہ کی 23 سالہ سمیعہ نواز لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں مقیم تھی، مقتولہ شادی شدہ اور تین سالہ بیٹی کی ماں تھی اور شوہر سے علیحدگی کے بعد نوجوان سلیمان سے مل کر ماڈلنگ کرتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلیمان ماڈل گرل سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن سمیعہ نے انکار کر دیا جس پر سلیمان نے اسے فوٹو شوٹ کے بہانے ڈیفنس میں بلایا اور گاڑی میں ہی قتل کر دیا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔